چین: رستوران میں کھانے سے مرا ہوا چوہا برآمد

چین: رستوران میں کھانے سے مرا ہوا چوہا برآمد

September 13, 2018 - 18:57
Posted in:

چین میں ایک معروف رستوران کو بازار حصص میں تقریباً دو کروڑ ڈالر کا نقصان اور خفت کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں آنے والی ایک صارف کو اپنے کھانے میں مرا ہوا چوہا ملا۔ چینی ہاٹ پاٹ رستوران ژیابو ژیابو کے حصص اپنے سال بھر کی سب سے نچلی سطح پر گر گئے جب وہاں کھانے میں ملنے والے چوہے کی تصویر انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔شینڈونگ صوبے میں واقع رستوران وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔مزید پڑھیئےکیا گائے کا گوشت کھانے سے کیرالہ میں سیلاب آیا؟جنوبی افریقہ:’انسانی گوشت کھانے پر پانچ افراد گرفتار‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تائیوان میں کتے اور بلیاں کھانے پر پابندیمبینہ طور پر رستوران نے متاثرہ صارف کو پانچ ہزار یوان رقم بطور تلافی ادا کرنے کی پیشکش کی۔ مقامی خبر رساں ادارے نے متاثرہ خاتون کے خاوند سے بات کی جنھوں نے کہا کہ رستوران کا دیا ہوا معاوضہ ٹھکرا دیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنی حاملہ بیوی کا مکمل طبی معائنہ کروانا چاہتے ہیں اور اس کے بعد تلافی کی رقم کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ خاتون چھ ستمبر کو اپنے خاندان کے ساتھ اس رستوران گئیں جہاں انھوں نے اپنے کھانے کے چند نوالے لیے تھے جب انھیں اس میں سے مرا ہوا چوہا نظر آیا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}