چین’لوّ مور ‘ کے اصول پر کار بند ہے ،شہبازشریف

چین’لوّ مور ‘ کے اصول پر کار بند ہے ،شہبازشریف

January 12, 2018 - 11:46
Posted in:

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین دوستی کے لئے کوئی شرائط نہیں لگاتا ،وہ ’ڈومور‘ کا تقاضا نہیں کرتا بلکہ’ لوّ مور ‘کے اصول پر کار بند ہے ۔
شہبازشریف سے چینی سفیر یاو جنگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات میں دلچسپی کے امور ، سی پیک منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
شہبازشریف کا یہ بھی کہناتھاکہ چین کی دوستی پر فخر ہے، دونوں ملکوں کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے،بیجنگ کے بے مثال تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ سی پیک نےدونوں ملکوں کےمعاشی اورسماجی تعلقات کومزید مضبوط کیا ہے، اورنج ٹرین کیس عدالت میں ہونےکےباوجودایگزم بینک نےادائیگیاں نہیں روکیں۔
چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور پنجاب میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}