چینی قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،امریکا

چینی قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،امریکا

October 12, 2018 - 07:05
Posted in:

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوارٹ نے کہا ہے کہ چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ قرضوں کے حوالے سے ہر زاویہ سے پاکستان کی پوزیشن بھی دیکھی جائے گی، ممکن ہے حکومتوں کا خیال ہو کہ بیل آؤٹ کے لیے یہ قرض اتنا بوجھل نہیں ہو گا مگر اب سخت تر ہوتا جارہا ہے۔ہیدر نوارٹ کا کہنا ہے کہ معاملے کا پاکستان کے موقف سمیت تمام پہلووں سے جائزہ لے رہے ہیں، یہ بات واضح نہیں ہوسکی اگر آئی ایف قرض دے گا تو کن شرائط پر دے گا اور آیا انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گایا نہیں۔دوسری جانب آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارڈ نے کہا کہ قرضوں کی شفافیت اور ان کا واضح کیا جانا صرف پاکستان پر نہیں، اس کا اطلاق تمام قرض مانگنے والے ممالک پر ہوتا ہے، تاکہ قرضوں کی پائیداری سے متعلق نہ صرف اپنے رکن ممالک کا اتفاق حاصل کیا جاسکے، بلکہ یہ گورننس اور کرپشن کے حوالوں سے آئی ایم ایف بورڈ کے طے کردہ اصولوں کے سبب ہے جن کا اطلاق کیا جارہا ہے۔کرسٹین لوگارڈ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق بھی تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے اور ادارے کی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رکن ممالک کو یہ فراہم کیا جائے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}