چیف جسٹس کا ہندؤوں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس

چیف جسٹس کا ہندؤوں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس

October 12, 2018 - 14:05
Posted in:

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ میں ہندؤوں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کےمطابق ہندوؤں کی جائیدادوں پر قبضےسےمتعلق ازخود نوٹس کی سماعت18اکتوبر کو ہوگی۔ترجمان کےمطابق نوٹس ڈاکٹر بھگوان دیوی کی سوشل میڈیا پرجاری وڈیو پر لیا گیا ہے ۔ خاتون نے الزام لگایا تھاکہ جعلی کاغذات پر جائیدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔بہت سے ہندو دوسرے ملکوں کو جا رہے ہیں یا اپنی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں۔ عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل سندھ ، وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ، چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری انسانی حقوق کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}