چیئرمین نادراکا شناختی کارڈ کے اجرا میں  آسانیاں پیدا کرنا خوش آئند ہے،شہزاد مظہر

چیئرمین نادراکا شناختی کارڈ کے اجرا میں  آسانیاں پیدا کرنا خوش آئند ہے،شہزاد مظہر

April 16, 2018 - 20:56
Posted in:

کراچی (پ ر) محبان وطن سیل کراچی کے کنوینئر سید شہزاد مظہر نے کہا ہے کہ نادرا کے چیئرمین عثمان مبین کی جانب سے شناختی کارڈ کے اجرا میں آسانیاں پیداکرنا خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے پبلک ایڈ کمیٹی کے دفتر ادارہ نور حق میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت کو کراچی کے بنیادی حقوق کی جدوجہد پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ سید شہزاد مظہر نے چیئرمین نادرا عثمان مبین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کراچی میں مزید میگا سینٹر بنائیں اور تمام دفاتر میں 100 فیصد عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں، تاکہ شہریوں کو شناختی کارڈ کی فراہمی میں دشواری نہ ہو۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}