چاہتا ہوں پوری قوم ’یوم آزادی‘ منائے، عمران خان

چاہتا ہوں پوری قوم ’یوم آزادی‘ منائے، عمران خان

August 10, 2018 - 21:05
Posted in:

تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے 14 اگست کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم ’یوم آزادی‘ منائے۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14اگست کو خصوصی طور پر نہایت ہی اہتمام سے منائے ۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر عوام بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کریں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں۔عمران خان نے نئے پاکستان کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ یہ نیا پاکستان انشا اللہ قائداعظم محمد علی جناح رحہ کے تصورات پر مبنی ہوگا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}