پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کرلیے

پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کرلیے

May 27, 2018 - 14:00
Posted in:

تحریک انصاف نےانتخابی امیدوار فوری میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ٹکٹوں کے فیصلے کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کیے ہیں ۔فواد چوہدری کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈکے اجلاس 31مئی سے طلب کیے ہیں ،پارلیمانی بورڈز اجلاسوں میں مختلف امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گاپارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31مئی سے 6جون تک مکمل ہونگے، 31 مئی کو اسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان ہو گا، 2اور3جون کو صوبہ پنجاب کے امیدواروں کا اعلان ہوگا۔ 4جون کو فاٹا اورکےپی ،5جون کو سندھ اور 6جون کوبلوچستان کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}