پی ایچ ایف کے وژن کے مطابق’ ’ہاکی آگہی پروگرام ‘‘ اسکولز میں ہاکی کی بحالی وفروغ کا سبب بنے گا،حمیراصدیقی

پی ایچ ایف کے وژن کے مطابق’ ’ہاکی آگہی پروگرام ‘‘ اسکولز میں ہاکی کی بحالی وفروغ کا سبب بنے گا،حمیراصدیقی

September 24, 2017 - 22:59
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پی ایچ ایف کے وژن کے مطابق ’ہاکی آگہی پروگرام ’‘‘اسکولز میں ہاکی کی بحالی وفروغ کا سبب بنے گا۔ان خیالا ت کا اظہار پی آئی ایچ اسکول ہاکی ڈوییلپمنٹ پروگرام کی ڈائریکٹرحمیراصدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہاکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وژن کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گی۔اس ضمن میں ہم اکتوبرسے اسکولزکے طلباء وطالبات میں ہاکی کے کھیل کی طرف رغبت اورآمادگی کے لئے ’’ہاکی آگہی پروگرام‘‘شروع کررہے ہیں۔
۔اس منصوبے کے تحت اسکولوں میں وقتاََ فوقتاََسیمینار،ورکشاپ،کوئزپروگرام اورفن گالاجیسے پروگراموں کا انعقادکریں گے۔طلبأ کی دلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں نہ صرف ہاکی کے سنہرے دورسے آگہی فراہم کریں گے بلکہ انہیں سنہرے ماضی کو واپس لوٹانے پر کمربستہ بھی کریں گے۔ا س سلسلے میں طلبأ وطالبات کے لئے ہاکی کی کتاب کی اشاعت کی اشاعت کامنصوبہ بھی تیاری کے مراحل طے کررہاہے ۔یہ ایک تاریخی نوعیت کی کتاب ہوگی جوبہت سہل اندازسے اسکول کے طلبأ وطالبات میں ہاکی کی آگہی کا ذریعہ بنے گی۔ہاکی آگہی پروگرام بنیادی طورپر حب الوطنی اورقومی کھیل سے محبت کا ذریعہ ہوگااوریہ جذبہ وجنون ہی ہاکی کی بحالی کا سبب بنے گا۔ پی آئی ایچ ہاکی ڈویلیپمینٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرایس ایم ناصرنے اجلاس کے فیصلے کے مطابق نومبرکے وسط میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل کراچی اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہاکی کی خدمت کرنے والوں کو زبردست طریقے سے خراج تحسین پیش کریں گے۔اسکو لزکی سطح پر ہاکی سے متعلق ٹورنامنٹس اورمیچزکے انعقاداورہاکی آگہی پروگرام کی وساطت سے ہم سب مل کر قومی کھیل کونچلی سطح پرفروغ دے سکتے ہیں اوریہ ہماری قومی وملی ذمہ داری بھی ہے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرفرح سرفرازنے بھی شرکت کی جبکہ بحیثیت مبصرپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے صدرزاہدشہاب اوربانی واعزازی سیکریٹری پروفیسرراؤجاوید اقبالاور ودیگربھی موجودتھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}