پی ایف ایف انڈر 15فٹبال فائنل ، سندھ نے پنجاب کو ہرادیا

پی ایف ایف انڈر 15فٹبال فائنل ، سندھ نے پنجاب کو ہرادیا

September 18, 2018 - 22:05
Posted in:

سندھ کی فٹبال ٹیم نے پی ایف ایف قومی انڈر15فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں پنجاب کو پنالٹی ککس پر 4-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مخدوم سید فیصل صالح حیات تھے۔فیصل صالح حیات نے نائب صدر و پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر خان، جنرل سیکرٹری کرنل(ر) احمد یار خان لودھی، قومی فٹ بال کے ہیڈ کوچ جوز نوگیرا، کپتان صدام حسین، فزیکل ٹرینر بیتو پورٹیلا اور سیکرٹری سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن رحیم بلوچ کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب عامر جان تھے۔ میچ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز تھا اور پنجاب کے باسط نے 5ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے ختم سے قبل حماد نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری ڈبل کردی۔ دوسرے ہاف میں سندھ کی ٹیم نے فائٹ بیک کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سندھ کی جانب سے محب اللہ نے 53ویں اور عامر نے 66ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پینالٹی ککس ایوارڈ کی گئیں جس پر سندھ نے 4-1سے فتح حاصل کی۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں اسلام آباد نے بلوچستان کو 2-0سے شکست دی۔ سندھ کی فاتح ٹیم کے کپتان کو تین لاکھ روپے کی انعامی رقم اور خوبصورت ٹرافی، رنرز اپ پنجاب کی ٹیم کو دو لاکھ اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اسلام آباد کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ فیئر پلے ٹرافی فاٹا کے حصے میں آئی، اسے 40ہزار روپے، بہترین کھلاڑی بسمہ اللہ (بلوچستان) کو 40ہزار، ٹاپ اسکورر مدثر(سندھ) اور بہترین گول کیپرمحمد اویس (پنجاب)کو 30،30ہزار روپے کی انعامی رقم ملی۔ سیکرٹری سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن رحٰم بلوچ کو خصوصی شیلڈ دی گئی۔ اس موقع پر صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ انڈر 15 مقابلے فٹبال کیلئے نرسری کا درجہ رکھتے ہیں، کھیل کو گراس روٹ سطح پر فروغ دیئے بغیر مستقبل کیلئے نیا ٹیلنٹ حاصل نہیں ہوسکتا، پی ایف ایف جونیئر فٹبالرز کو صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ہر ممکن مواقع فراہم کررہی ہے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}