پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا، اب کھیلا جا رہا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا، اب کھیلا جا رہا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کہتے ہیں کہ پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا، اب اس سے کھیلا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو بڑی عید ہو گی، جب ہم نظام بدلنے کے لیے نکلیں گے۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا، ہم نظام آزاد کرائیں گے، بابائے قوم نے ہمیں ملک آزاد کر کے دیا تھا، ہم نظام آزادکرنے جا رہے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے متعلق انہوں نے کہا کہ اوّل تو مشرف آئیں گے نہیں، آئے تو نظریہ ضرورت پیدا ہوگا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزید کہا کہ میں اُن لوگوں کوکہنا چاہ رہا ہوں کہ آئین کےساتھ نہ کھیلا جائے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}