پہلا ٹی 20: شعیب ملک اور سرفراز کی جارحانہ بیٹنگ

پہلا ٹی 20: شعیب ملک اور سرفراز کی جارحانہ بیٹنگ

June 12, 2018 - 21:07
Posted in:

ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ اس وقت کریز پر سرفراز احمد اور شعیب ملک موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے 15 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈسکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی 33 کے مجموعی سکور پر ملی جب احمد شہزاد 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایونز کی گیند پر برنگٹن نے ان کا کیچ لیا۔ ایونز نے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلواتے ہوئے فخر زمان کو پویلین کی راہ دکھائی، انھوں نے 21 رنز بنائے۔ حسین طلعت 18 رنز بنا کر برنگٹن کی گیند پر حمزہ طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

حسین طلعت 18 رنز بنا کر برنگٹن کی گیند پر حمزہ طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے لیف آرم سپنر حمزہ طاہر اپنا پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم: فخر زمان، احمد شہزاد، حسین طلعت، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر اور حسن علی۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم: کے جے کوئٹزر، منسی، برنگٹن، میکلوڈ، بج، لیسک، کراس، صفیان شریف، واٹ، ایونز اور حمزہ طاہر۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}