پنجاب کا 20 کھرب ،26ارب 57کروڑ کا بجٹ پیش

پنجاب کا 20 کھرب ،26ارب 57کروڑ کا بجٹ پیش

October 16, 2018 - 23:05
Posted in:

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2018-19 کے 8 ماہ کا بجٹ پیش کردیا گیا ،مجموعی حجم 20کھرب 26ارب 57کروڑ روپے ہے ۔سالانہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 238 ارب ،تعلیم کے لیے 373 ارب اورشعبہ صحت کے لیے 284 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم بخت نے 8ماہ کا بجٹ ایوان میں پیش کیا ،ان کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے ،دوسری طرف بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شورشرابہ اور نعرے بازی کی ۔پنجاب کے 20 کھرب 26 ارب 57 کروڑ روپے کے بجٹ میں جنرل ریونیو کا تخمینہ 1652 ارب روپے جبکہ وفاقی محاصل پول سے 1276 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ۔ بجٹ میں جاری اخراجات کا تخمینہ 1264 ارب لگایا گیا ہے۔تنخواہوں کیلئے 313 ارب پنشن کیلئے 207ارب، مقامی حکومتوں کے لیے 438 ارب رکھے گئےہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ بھی متعارف کروایا جاریا ہے ، لیپ ٹاپ اسکیم ختم جبکہ میٹرو اور اورنج ٹرین کے منصوبے جاری رہیں گے۔ اجلاس ختم ہونے کےبعد اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر بھی احتجاج کیا اورنعرےبازی جاری رکھی ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}