پشاور: سابق ایم این اے کا ترجمان فائرنگ سے جاں بحق

پشاور: سابق ایم این اے کا ترجمان فائرنگ سے جاں بحق

July 12, 2018 - 12:05
Posted in:

پشاور میں فائرنگ سے سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا ترجمان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پشاور میں بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا ترجمان جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے،جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فوری طور پر اس قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}