پاک بحریہ نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے

پاک بحریہ نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے

November 09, 2018 - 19:05
Posted in:

سفید مصفا وردی میں ملبوس پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جوش وخروش اورجذبے کے ساتھ مزار اقبال کے اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ مصورپاکستان اورقومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکے 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ اور پاکستان رینجرز کے دستوں نے مزار اقبال کے باہراپنی اپنی پوزیشنز سنبھالیں۔اسٹیشن کمانڈر (نیوی)لاہور، کموڈور نعمت اللہ نے پاکستان نیوی کے دستے اوراعزازی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والے پاک رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا ۔بینڈ کی دھن پر مخصوص انداز سے چلتے ہوئے پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال کے چاروں کونوں میں اپنی پوزیشنز سنبھالیں جبکہ پاک رینجرز کا دستہ روایتی انداز میں مزار سے رخصت ہوا۔ اعزازی گارڈ کی تبدیلی کے بعد اسٹیشن کمانڈر (نیوی)لاہورنے چیف آف دی نیول اسٹاف ، پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ بعد ازاں، اسٹیشن کمانڈر (نیوی)لاہورنے مزار اقبال پرفاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔مزار اقبال پر منعقدہ تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول عہدیداران ، اسکول کے بچوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}