پاکستان کی عزت و سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہیگی، آرمی چیف

پاکستان کی عزت و سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہیگی، آرمی چیف

November 20, 2018 - 18:05
Posted in:

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی، ہم نے سب سے زیادہ فوجی، اقتصادی، سیاسی اورسماجی قیمت چکائی ہے، دنیا ہماری اس قربانی کوتسلیم کرے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کے لئے کام کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے کسی بھی ملک سے زیادہ کام کیا ہے، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کوششیں جاری رکھےگا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}