پاکستان کو ابتدا میں ہی دو وکٹیں مل گئیں

پاکستان کو ابتدا میں ہی دو وکٹیں مل گئیں

November 09, 2018 - 16:59
Posted in:

ابوظہبی میں تین کرکٹ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت کریز پر روس ٹیلر اور جارج وورکر موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 13 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنائے ہیں۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈنیوزی لینڈ ‌کی جانب سے کومن منرو اور جارج وورکر نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی دوسرے ہی اوور میں مل گئی جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کولن منرو 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد حفیظ نے ان کا ایک خوبصورت کیچ لیا۔ کین ولیمسن صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ وہ اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ جارج ووکر کی سیدھی شاٹ پر گیند بولر شاہین شاہ آفریدی کی انگلیوں سے چھو کر وکٹوں سے ٹکرا گئی، اس وقت ولیمسن نان سٹرائکر اینڈ پر اپنی کریز سے باہر تھے۔ نیوزی لینڈ نے وہی ٹیم میدان میں اتاری ہے جس نے پہلا ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جنید خان پاؤں کا انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث اس سیریز کے مزید میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی وجہ سے پاکستان 47 رنز سے شکست ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ‌کے 267 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی ساری ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوکلین سویپ کیا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}