پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم کرکٹ ٹرافی کل سے شروع ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم کرکٹ ٹرافی کل سے شروع ہوگی

September 24, 2017 - 23:16
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں قائداعظم کرکٹ ٹرافی کل سے شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں ملک سے16ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں لاہور بلیو، پاکستان واپڈا، پشاور، سوئی نادرن گیس ، اسلام آباد، سوئی سدرن گیس، فیصل آباد اور نیشنل بینک جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، یونائیٹڈ بینک، راولپنڈی، خان ریسرچ لیبارٹریز، فاٹا، حبیب بینک، لاہور وائٹس اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے میچز ملک کے 8 شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، ایبٹ آباد، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور کراچی شامل ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز8 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں لاہور بلیو کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے قذافی ا سٹیڈیم لاہور میں، پشاور کا مقابلہ سوئی نادرن گیس سے ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کی ٹیموں کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں آمنا سامنا ہوگا جبکہ فیصل آباد اور نیشنل بینک کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں مدمقابل ہونگی۔ گروپ بی میں کراچی وائٹس اور یو بی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ یو بی ایل گراؤنڈ نمبر ۱ کراچی میں ہوگا۔ راولپنڈی کا مقابلہ کے آر ایل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔ فاٹا اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں مدمقابل ہونگی۔
لاہور وائٹس اور پی ٹی وی کی ٹیموں کا ٹکراؤ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ہوگا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}