پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف

January 09, 2018 - 02:47
Posted in:

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جس میں انجری کا شکار اوپنر فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔اس سے پہلے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بارے میں مزید پڑھیے’یہ امتحاں سرفراز کا نہیں ہے‘ اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ وغیرہویلنگٹن کے میدان پر پہلا معرکہ، تصاویر میں ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 61 رنز سے ہرا دیا

اس میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 316 کا ہدف دیا۔پاکستان کی اننگز میں بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تو اس وقت کریز پر فہیم اشرف اور فخر زمان موجود تھے اور پاکستان نے 30.1 ورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے اور بارش کے باعث نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم تقریباً دو ماہ کے وقفے کے بعد میدان میں اتری تھی اور مبصرین کی جانب سے اس سیریز کو ایک کڑا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان ٹیم: اظہر علی،امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس۔نیوزی لینڈ ٹیم: مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نکولس، ٹوڈ ایسٹل، مچل سینٹنر، ٹیم ساؤدی، لوکی فرگوسن اور ٹرنٹ بولٹ۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}