پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نےسہ فریقی سیریز جیت لی

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نےسہ فریقی سیریز جیت لی

July 12, 2018 - 13:05
Posted in:

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیت لی،ایونٹ میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ڈس ایبلڈ ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل میچ میں پاکستان نے انگلش کرکٹ ٹیم کو 45 رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں پر189 رنز ا سکور کئے اور حریف ٹیم کومیچ جیتنے کیلئے 190رنز کا ہدف دیا۔جواب میں انگلش ٹیم پاکستان کی بہترین بولنگ کے سامنے نہ ٹھر سکی اور18اعشاریہ 2 اوور میں144رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی ،یوںپاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کی فاتح قرار پائی۔اس سے پہلے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کوہراکر فائنل میں پہنچی تھی اور فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کرلی تھی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}