پاکستان میں الیکشن، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے

پاکستان میں الیکشن، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے

July 13, 2018 - 05:00
Posted in:

بھارت نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کےعوام پر مظالم میں اضافہ کردیا ہے اور آسیہ اندرابی کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار کرکے دلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بات حریت رہنما اور کشمیر وومن موومنٹ یوکے اینڈ یورپ کی چیئرپرسن بیگم شمیم شال نے سابق مئیر سلاؤ عشرت شاہ اور دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے عوام اور سیاسی قائدین25 جولائی کے انتخابات کے لیے چلنے والی مہم میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو بھی اجاگر کریں اور سیاسی قائدین اپنی کشمیر پالیسی واضح کریں۔ انھوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ وادی میں مظالم کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}