پاکستان سائیکل ریس  محمد فرقان نے جیت لی

پاکستان سائیکل ریس  محمد فرقان نے جیت لی

September 24, 2017 - 23:16
Posted in:

کراچی(پ ر ) پاکستان سائیکل ریس‘‘ میں ٹیم کرینک ایڈکس کے سائیکلسٹس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا اور تمام سائیکلسٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس کلین سوئپ کرلی۔ ٹیم کے محمد فرقان نے تیز رفتار اسپرنٹ کے ذریعے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریس جیت لی۔ محمد فرقان نے 40کلومیٹر کا فاصلہ 52منٹ 30سیکنڈ میں طے کیا۔ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک کلیم احمد اعوان کی سپر ویژن میں ہونے والی اس سائیکل ریس میں ٹیم کرینک ایڈکس ہی کے دانش نعیم دوسرے اور عمر انیس تیسرے نمبر پر رہے۔
دانش نعیم نے 53منٹ اور عمر انیس نے 53منٹ 5 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ ریس کا آغاز مہمان خصوصی کراچی ڈویژن سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے صدر میجر (ر) عشرت خان اور پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر ندیم صدیقی نے فلیگ آف کرکے مشترکہ طور پر کیا۔
سائیکل ریس ویلیج ریسٹورنٹ سی ویو ڈی ایچ اے سے شروع ہوئی اور دو دریا ،کولاچی، ڈی ایچ اے گولف کلب ، رمادا ہوٹل اور عائشہ مسجد سے ہوتی ہوئی دودریا پہنچ کر ختم ہوئی۔ آخر میں میجر (ر) عشرت خان اور ڈاکٹر ندیم صدیقی نے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں نقد انعامات اور بیش قیمت گولڈن ٹرافیا ں اور انہیں پوزیشن بیلٹ پہنائے۔ کراچی ٹریفک پولیس کے افسران کو خصوصی شیلڈیں بھی پیش کی گئیں جنہوں نے ٹریفک سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}