پاکستانی ہاکی میں تاریخ کی بدترین شکست

پاکستانی ہاکی میں تاریخ کی بدترین شکست

November 09, 2017 - 00:57
Posted in:

پاکستان کو میلبرن میں ہونے والے چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 9 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ پاکستانی ہاکی کی تاریخ کی بدترین شکست ہے۔اس سے قبل 2006 میں سپین میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی تھی۔رونالڈینو، گگز سمیت آٹھ بین الاقوامی فٹبالرز پاکستان میںعالمی چیمپیئن آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں مکمل طور پر چھائی رہی۔ اس کی جانب سے بلیک گوورز نے ہیٹ ٹرک کی۔پاکستان کا واحد گول ابوبکر نے کیا۔اس چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک دیگر دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور جاپان ہیں۔پاکستانی ہاکی ٹیم جمعرات کو اپنا دوسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی۔پاکستانی ہاکی ٹیم کا یہ مایوس کن نتیجہ اس غیر تسلی بخش کارکردگی کا تسلسل ہے جو وہ کافی عرصے سے دکھاتی آرہی ہے۔گذشتہ ماہ ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھی پاکستانی ٹیم صرف بنگلہ دیش اور جنوبی کوریا کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکی تھی اور اسے ٹورنامنٹ میں بھارت نے دو مرتبہ شکست دی تھی جبکہ وہ ملائشیا کو بھی شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی۔غورطلب بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے اس چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم ٹرائلز کے بغیر منتخب کی گئی ہے جس سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کے بارے میں غیرمستقل مزاج کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد سے ٹیم کی قیادت میں بھی دو بار تبدیلی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ سینیئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے اور پھر ڈراپ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}