پابندیوں کے ساتھ ایران کی جنگی مشقیں

پابندیوں کے ساتھ ایران کی جنگی مشقیں

November 06, 2018 - 04:02
Posted in:

ایران پر امریکی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی مسلح افواج نے دو روزہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا نام ’آسمانوں کے محافظ 97‘ رکھا گیا ہے۔ ان مشقوں میں ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’حائل فضائی دفاعی نظام‘ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام جلدی سے نصب اور استعمال ہونے والا نظام ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ایک کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ ان مشقوں میں اس فضائی دفاعی نظام سے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا پر نشر ہونی والی رپورٹس میں خورداد میزائل دفاعی نظام سوئم کو صوبہ سمنان میں دکھایا گیا ہے۔ اس دفاعی نظام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ کم اور درمیانی رینج پر مار کرنے والا نظام ہے جو کہ بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں سراج یا صادق 10 ڈیفنس نظام کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ’آسمانوں کے محافظ 97‘ مشقوں کے ترجمان ریئر ایڈمرل محمود موسوی کا کہنا ہے کہ ملک میں تیار کیے گئے تلاش اور خورداد مازائل نظام کو ان مشقوں میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ریئر ایڈمرل محمود موسوی نے کہا کہ مزید دفاعی نظام ان مشقوں میں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}