ٹیکس ورلڈ ،اپیرل سورسنگ نمائش میں26 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

ٹیکس ورلڈ ،اپیرل سورسنگ نمائش میں26 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

February 15, 2018 - 00:27
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ٹیکس ورلڈ ،اپیرل سورسنگ نمائش کا دورہ کیا، انہوں نے نہ صرف اسٹالز پر جا کر نمائش کنندگان سے ملاقات کی بلکہ نمائش کی گئی اشیاء کی بھی پذیرائی کی۔پاکستان ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ٹیکس ورلڈ / اپیرل سورسنگ ، پیرس کے ہرایڈیشن میں شرکت کر رہا ہے۔ پاکستان سے 26 گارمنٹ اور فیبرک بنانے والی کمپنیوں نے ٹیکس ورلڈ؍ اپیرل سورسنگ ، پیرس میں شرکت کی،جن میں سے 11 کمپنیوں نے ٹی۔ڈی۔اے۔پی کے بینر تلے ا پنی مصنوعات کی نمائش کی۔ٹیکس ورلڈ ؍ اپیرل سورسنگ ، پیرس میں مجموعی طورپر 1,023نمائش کنندگان اور 15,000 سے زائد خریداروں نے دنیا بھر سے شرکت کی۔ میلے میں شرکت کرنے والوں کی کثیر تعداد کا تعلق یورپی ممالک سے تھا جن میں انگلینڈ، فرانس ، اسپین، اٹلی اور جرمنی شامل ہیں۔میلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں نے اپنی عالمی سطح کی فیشن پروڈکٹس کی نمائش کی ، جن میں بنگلا دیش، چین، کمبوڈیا، کوریا، بھارت، انڈونیشیا، تائیوان، تھائی لینڈ، ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔ ٹیکس ورلڈ /اپیرل سورسنگ ، پیرس میں اس سال اردن نے پہلی مرتبہ قومی پویلین کے ساتھ شرکت کی۔ گارمنٹس کی پیداوار میں اردن صنعتی زون میں 80 کمپنیوں کے ساتھا ایک بڑا عالمی کھلاڑی ہے۔ پاکستانی اسٹینڈز پر امریکا، انگلینڈ، ترکی، جرمنی، فرانس، اور دیگر یورپی اور ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔ میسے فرینکفرٹ رواں سال17سے20ستمبر تک ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ ، پیرس کے ساتھ لیدر ورلڈ کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ لیدر ورلڈ پیرس میں ٹینری سے لے کر تیار شدہ مصنوعات کی وسیع رینج شامل ہو گی۔ مجموعی طور پر اس میلے میں لیدر گارمنٹس اور دوسری مختلف اشیاء کی نمائش کی جائے گی جن میں بیگز، جوتے، اوردیگر فیشن پروڈکٹس شامل ہیں۔لیدر برینڈز کی ایک بڑی تعداد، سالوں سے میلے میں لیدر سیکشن کے انعقاد کی درخواست کر رہی ہے۔شال اور اسکارف پیرس تمام فیشن ایسیسریز جیسے اسکارف، شال، اسٹال اور دستانوں وغیرہ کے لیے اپیرل سورسنگ کے ساتھ ساتھ منعقد کی جانے والی نمائش ہے۔ جبکہ اوینٹیکس پیرس تینوں میلوں کے ساتھ مل کرنہ صرف فیشن اور فیشن کی ایجادات بلکہ موجودہ اشیاء کی نمائش میں بھی اِسی حد تک شامل ہے۔نمائش میں شرکت کرنے والے پاکستانی نمائش کنندگان میں کمال فیبرک، کوہِ نور ملز، لبرٹی ملز، ایم ۔کے سنز، نشاط چونیا، نشاط ملز، شاہ تاج ٹیکسٹائل، سفائر ڈائمنڈ فیبرک، سفائر ٹیکسٹائل، سرینا ڈائینگ اینڈ فنشنگ، شفیع ٹیکسل، ماسٹر ٹیکسٹائل، میکو ٹیکس، رجبی انڈسٹریز، ایس۔ ایم ڈینم ملز، صدیق سنز، اشعر انٹرنیشنل، بالی ٹیکس، خدیجہ انڈسٹریز، مسعود ٹیکسٹائل، نعیم انٹرپرائزز، قمرٹیکس، شامی ٹیکسٹائل، اسٹائلر انٹرنیشنل ، تھری اسٹار ہوزری شامل ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}