ٹنڈو محمد خان، سندھ پیپلز یوتھ کے کارکنان کا پریس کلب پر احتجاج

ٹنڈو محمد خان، سندھ پیپلز یوتھ کے کارکنان کا پریس کلب پر احتجاج

January 14, 2018 - 00:15
Posted in:

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سندھ پیپلز یوتھ کے کارکنان کی سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ای ڈی پنہور کے خلاف میونسپل آفس کے سامنے بھوک ہڑتال، سخت نعرے بازی، موجودہ ایس ایچ او کرپٹ ہے، فوری طور پر ہٹایا جائے، بھوک ہڑتالیوں کا مطالبہ۔ سندھ پیپلز یوتھ کے کارکنان نے سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ای ڈی پنہور کے خلاف سندھ پیپلز یوتھ کے رہنما رضا محمد خاصخیلی کی قیادت میں میونسپل آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کی جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بھوک ہڑتالیوں نے سٹی پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود رہنماؤں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈو محمد خان کے ایس ایچ او ای ڈی پنہور نے بلاجواز ایک غریب رشید بروہی نامی شخص کو گرفتار کر رکھا ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر رشید بروہی چوری میں ملوث ہے تو اسے چالان کیا جائے، بلاجواز تشدد غیر قانونی ہے، انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ای ڈی پنہور کا تبادلہ کیا جائے اور غریب رشید بروہی کو رہا کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}