ٹنڈو جام، الخدمت کے صدر عبدالحمید شیخ کی ممانی اور جہانگیر شیخ کی اہلیہ انتقال کرگئیں

ٹنڈو جام، الخدمت کے صدر عبدالحمید شیخ کی ممانی اور جہانگیر شیخ کی اہلیہ انتقال کرگئیں

September 23, 2017 - 18:44
Posted in:

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈو جام کے صدر عبدالحمید شیخ کی ممانی، سابق کونسلر اور سماجی رہنما جہانگیر شیخ کی اہلیہ آپا زبیدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد، جنرل سیکرٹری سلیم قائمخانی، نائب امیر حماد علی بہادر، اعجاز احمد، ناظمین حلقہ جات راؤ طارق راجپوت، سہیل شارق، الخدمت ٹنڈوجام کے سیکرٹری جنرل اختر سمعو، پیپلزپارٹی کے رہنما سائیں داد کلیری، جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ صابر، ایم کیوایم کے رہنما نبی عالم شیخ سمیت بڑی تعداد میں سماجی وسیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مرحومہ کو نور شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وفات پر مختلف طبقہ فکر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}