ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دشمن کی ضرورت نہیں، ٹسک

ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دشمن کی ضرورت نہیں، ٹسک

May 17, 2018 - 22:00
Posted in:

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق بلغاریہ میں یورپی یونین کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدرکے حالیہ فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر کے مختلف اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔ ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے حالیہ امریکی فیصلے اور یورپ کے خلاف تجارتی محصولات جیسے اقدامات کے خلاف متحد ہوکر مشترکہ محاذ بنالیں۔اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے ایران ایٹمی معاہدے پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}