ٹرمپ کےفیصلےسےپرانےزخم تازہ ہوگئے، شہباز شریف

ٹرمپ کےفیصلےسےپرانےزخم تازہ ہوگئے، شہباز شریف

December 07, 2017 - 12:59
Posted in:

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے امن عمل متاثر ہوگا ٹرمپ کےفیصلے سے پرانے زخم تازہ ہوگئے۔

وزیراعلی پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے فلسطینیوں کےٹرمپ انتظامیہ پر عدم اعتماد کو تقویت ملی،امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس دارالحکومت کی منتقلی کے فیصلےکی سخت مذمت کرتے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کامقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اس اعلان سے امریکی غیر ملکی پالیسی کو بھی نقصان پہنچے گا،اس فیصلے سے اسرائیل، فلسطین تنازع شدت اختیار کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم ) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا جائےگا۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}