ٹرمپ کی تقریر:’کتے بھونکتے رہتے ہیں مگر قافلے چلتے رہتے ہیں'

ٹرمپ کی تقریر:’کتے بھونکتے رہتے ہیں مگر قافلے چلتے رہتے ہیں'

September 21, 2017 - 10:00
Posted in:

شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہؤ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر' جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں' کے مترادف ہے۔ منگل کو نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے اسے( امریکہ) یا اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کر دے گا۔٭ ’راکٹ مین‘ خودکش مشن پر ہے: ڈونلڈ ٹرمپ٭ شمالی کوریا ایٹمی منصوبہ مکمل کر کے رہے گا: کم جونگ ان ٭ شمالی کوریا امریکہ کو ’شدید درد پہنچائے گا‘ شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر پر اپنے پہلے ردعمل میں شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہؤ نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' اگر ٹرمپ ہمیں گرج کر حیران کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ خوب دیکھ رہے ہیں۔' صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا تمسخر اڑاتے ہوئے ان کے بارے میں کہا تھا کہ 'راکٹ مین خودکش مشن پر ہے۔'کم جونگ ان کو راکٹ مین کہنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ' میں ان کے ساتھیوں کے ساتھ افسوس کرتا ہوں۔'شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہؤ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حال ہی میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔دو دن پہلے ہی شمالی کوریا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر اس پر مزید پابندیوں اور دباؤ کا نتیجہ یہ ہو گا کہ 'ہمارے ایٹمی پروگرام میں مزید تیزی آ جائے گی'۔شمالی کوریا کی جانب سے سخت بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس پر لگائی جانے والی نئی پابندیاں 'انتہائی برے، غیر اخلاقی اور غیر انسانی جارحیت ہے۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}