ٹرمپ کا ایک جملہ، دنیا اربوں ڈالر سے محروم

ٹرمپ کا ایک جملہ، دنیا اربوں ڈالر سے محروم

October 12, 2018 - 18:05
Posted in:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جملے سے دنیا نے اربوں ڈالر کھودیے ۔امریکی صدر کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا ،وہ شرح سود میں اضافے کے فیصلے پر امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو سے ناراض ہوگئے ۔ناراضی کی حالت میں امریکی صدر نے کہہ دیا کہ ’ یہ بینک پاگل ہوگیا ہے‘ ٹرمپ کے اس ایک جملے کے بعد ہلچل مچ گئی ۔بڑے بڑے سرمایہ کاروں نے امریکی صدر کے بیان کے بعد اپنے شیئرز بیچ دیے اور اسٹاک مارکیٹوں سے رقم نکلوالی ۔سرمایہ کاروں کے اس اقدام کے باعث عالمی معیشت اربوں ڈالر سے محروم ہوگئی ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}