'ٹرمپ اخلاقی طور پر منصبِ صدارت کے لیے نااہل ہیں‘

'ٹرمپ اخلاقی طور پر منصبِ صدارت کے لیے نااہل ہیں‘

April 16, 2018 - 09:36
Posted in:

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو 'اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں' اور جو خواتین کو 'گوشت کا لوتھڑا' سمجھتے ہیں۔کومی گذشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پہلی بار انٹرویو دے رہے تھے۔انھوں نے امریکی میڈیا اے بی سی نیوز کو بتایا کہ 'ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے سچائی کی بہت قدر و قیمت نہیں ہے۔'یہ بھی پڑھیے٭ ٹرمپ کے وکیل نے کومی کے الزمات مسترد کر دیے ٭ ’ٹرمپ شروع ہی سے کومی کو برطرف کرنا چاہتے تھے‘اس انٹرویو کے فورا بعد صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آيا۔ انھوں نے جیمز کومی پر 'بہت جھوٹ بولنے' کا الزام لگایا۔جیمز کومی نے اے بی سی کے 20/20 پروگرام میں کہا: 'مجھے اس بات پر اعتبار نہیں ہے کہ وہ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔'میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔'

@ABC کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ