وکی لوز مونومنٹس 2017: پاکستان کی دس بہترین تصاویر

وکی لوز مونومنٹس 2017: پاکستان کی دس بہترین تصاویر

December 26, 2017 - 12:53
Posted in:

دنیا میں فوٹوگرافی کا سب سے بڑا مقابلہ سمجھے جانے والے وکی میڈیا کے تصویری مقابلے میں رواں سال کسی بھی پاکستانی فوٹوگرافر کی تصویر 15 بہترین تصاویر میں جگہ نہیں بنا سکی۔ سال 2016 میں اس مقابلے میں تین پاکستانی فوٹوگرافروں کی تصاویر بہترین دس تصاویر میں شامل تھیں۔’وکی لوز مونومنٹس‘ کے نام سے اس مقابلے کا آغاز سنہ 2010 میں ہوا تھا جس میں وکی میڈیا کومنز کے ذریعے تصاویر بھیجی گئی تھیں۔رواں سال منعقدہ مقابلے میں وکی میڈیا فاونڈیشن، یونیسکو اور فلِکر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال کے لیے عالمی تحریک پیدا کرنا تھا۔

وکی میڈیا کا کہنا ہے یہ تصاویر ان ممالک کی قومی یادگاروں سے متعلق مضامین کے ساتھ تصویری جھلک پیش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اور بلا کسی لائسنس کے دستیاب ہیں۔وکی میڈیا کے مطابق اس تصویری مقابلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تصاویر بنانے والوں کو کریئٹو کومنز لائسنس کے تحت تصاویر مہیا کرنے کےلیے رضامند کیا جائے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں انھیں تصویر بنانے والے کا نام دے کر استعمال کر سکتا ہے۔

رواں سال منعقدہ مقابلے میں 52 ممالک سے دس ہزار افراد نے تقریباً ڈھائی لاکھ تصاویر اپ لوڈ کیں۔ وکی میڈیا کے مطابق پاکستان سے 270 فوٹوگرافرز نے 1900 سے زیادہ تصویروں کے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ پاکستان سنہ 2014 میں وکی لوز مونومنٹس کا حصہ بنا تھا اور اب تک پاکستان سے 1500 افراد 27000 سے زائد تصاویر اپ لوڈ کر چکے ہیں۔ وکی میڈیا کی پاکستان جیوری کی جانب سے پاکستان سے منتخب کی گئی 2017 کی دس بہترین تصاویر پیش ہیں۔

.

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}