ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر عمران خان سے تحریری جواب طلب

ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر عمران خان سے تحریری جواب طلب

July 30, 2018 - 12:05
Posted in:

انتخابات 2018ء میں ووٹ کی رازداری نہ رکھنے کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ سے تحریری جواب طلب کر لیا۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش ہوئے۔بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ فخر ہے کہ ان حالات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کرائے، استدعا ہے کہ 20اگست کے بعد کی تاریخ رکھی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے بابر اعوان ایڈووکیٹ سے کہا کہ ایک بات میری مانیں اور 16اگست کو پیش ہوجائیں، جس کے بعد کیس کی سماعت 16اگست تک ملتوی کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پرعمران خان سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}