وزیر اعظم و دیگر کا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس

وزیر اعظم و دیگر کا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس

November 18, 2018 - 16:05
Posted in:

وزیر اعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور عالم دین ان کی گرانقدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالوہاب کی...تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے...وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں حاجی عبدالوہاب کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ، انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر مختلف رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے حاجی عبد الوہاب مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔وزیراعلیٰ نے حاجی عبد الوہاب کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تبلیغ دین کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی، دین اسلام اورتبلیغ دین کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مولانا عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،ان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالوہاب نے تبلیغ کو ایک تحریک کی شکل دی اور اسے پوری دنیا میں پھیلایا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیرت پاک کی دعوت و تبلیغ میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی آپ کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔صاحبزادہ پیرنورالحق قادری وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیرنورالحق قادری نے حاجی عبدالوہاب کی وفات پردکھ کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے،انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔سراج الحق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا عبد الوہاب کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا نے پوری زندگی اسلام کی دعوت و تبلیغ کا کام کیا اور دین کو دنیا کے ہر فرد تک پہنچانے کے لئے کوشاں رہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے مولانا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حافظ محمد ادریس اورلیاقت بلوچ جماعت اسلامی کے حافظ محمد ادریس اور لیاقت بلوچ نے بھی مولانا عبد الوہاب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔حمزہ شہبازپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے مولانا عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیااور کہا کہ عبدالوہاب صاحب کا انتقال عالم اسلام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے،مرحوم نے اپنے طرز عمل سے فلاح انسانیت کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے امن، محبت، بھائی چارے، خدمت گزاری کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا، ، اللہ کریم آپ سے وابستہ تمام افراد کو صبر دے۔فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا، صوبائی وزیر نے حاجی عبدالوہاب کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا،ان کا مہنا تھا کہ مرحوم نے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}