وارانسی میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

وارانسی میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

May 16, 2018 - 10:11
Posted in:

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد گاڑیاں پل کے نیچے دب گئی ہیں۔امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ مزدور فلائی اور کے گرنے کے وقت اس پر کام کررہے تھے۔ یہ حادثہ وارانسی کے کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب ہوا۔ یاد رہے کہ ہندو کے لیے مقدس سمجھا جانا والا شہر بنارس وارانسی انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ ہے۔ مزید پڑھیےوادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے سات افراد ڈوب کر ہلاک، آٹھ لاپتہبس حادثہ: 27 بچوں کی ہلاکت، تحقیقات شروعریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے بعد انھوں نے اپنے نائب کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر بھیجا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ زخمیوں کی مدد کررہے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}