وائٹ ہاوس نے سی این این کےصحافی کاپاس بحال کردیا

وائٹ ہاوس نے سی این این کےصحافی کاپاس بحال کردیا

November 20, 2018 - 16:05
Posted in:

وائٹ ہاوس نے امریکی نیوز چینل سی این این کےصحافی جم اکاوسٹا کاپاس بحال کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس نےسی این این کےصحافی جم اکوسٹا کا پاس بحال کردیا۔ سارہ سینڈرز نے کہا کہ صحافیوں کووائٹ ہاوس پریس کانفرنس کے نئے قوانین کااحترام کرناہوگا۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے صحافی جم...اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صحافی صرف ایک سوال پوچھ سکیں گے جبکہ فالواپ سوالات کے لیے صدرکی اجازت دکار ہوگی۔ سی این این نے صحافی کےپاس کی بحالی کےبعدقانونی کارروائی ترک کردی۔واضح رہے 7نومبرکوامریکی صدرٹرمپ نےصحافی اکوسٹا کا پریس پاس معطل کیا تھا۔ مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این صحافی جم اکاوسٹا کے امیگریشن پالیسیوں اور امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر برہم ہوئے تھے، کڑے سوالات پر صحافی کو کھری کھری سنا کر مائیک چھین لینے کا حکم دیا اور جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بھی معطل کروا دیاتھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور صحافی نے غصّہ...اپنے صحافی کے خلاف اقدامات پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کردیا ہے، سی این این کا موقف ہے صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرائے۔سی این این کے مقدمہ کرنے پر وائٹ ہاؤس بھی میدان میں آگیا ہے، وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقدمہ کرنا سی این این کا ایک اور تماشا ہے، پُر زور دفاع کریں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}