ن لیگ کا پارلیمینٹ کے باہر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اجلاس

ن لیگ کا پارلیمینٹ کے باہر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اجلاس

October 11, 2018 - 19:05
Posted in:

شہباز شریف کی گرفتاری اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کے خلاف ،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگ کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان کا ایاز صادق کی زیر صدارت مشترکہ احتجاجی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ن لیگ ارکان نے حکومت کے خلاف نعرےبازی بھی کی ۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیںپھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا،کرپشن میں ملوث بابر اعوان اورپنجاب میں سب سے بڑے ڈاکو پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کیا گیا، سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج پارلیمنٹ سے بھی آگے جائے گا۔رہنما مسلم لیگ آصف کرمانی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں،اس لیے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے دنیا بھرمیں جگ ہنسائی ہوئی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}