ن لیگ نے چوہدری نثار کا مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ بدل دیا

ن لیگ نے چوہدری نثار کا مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ بدل دیا

June 24, 2018 - 19:00
Posted in:

مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا ،ان کے مقابل راجہ قمر اسلام اور ممتازخان کو ٹکٹ جاری کردیے ۔نثار اورن لیگ کے رومانس میں نیاموڑ آگیا ،کل تک چوہدری نثار کے مقابل ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے میں یوٹرن آگیا ۔ن لیگ نے راولپنڈی کے حلقے این اے 59 سے راجہ قمر الاسلام اور این اے 63سے ممتاز خان کو ٹکٹ دیے ہیں،جن کا مقابلہ چوہدری نثار اور پی ٹی آئی کے امیدوار سے ہوگا ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے صوبائی نشستوں پر بھی چوہدری نثار کےلئے میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،جلد ہی ان سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کردیاجائے گا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}