ن لیگ نے ملک وقوم کی بہتری کیلیے اقدامات کیے، زمرد یاسمین

ن لیگ نے ملک وقوم کی بہتری کیلیے اقدامات کیے، زمرد یاسمین

December 07, 2017 - 20:58
Posted in:

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ہم نے ملک و قوم کی بہتری کے لیے اقدامات کئے ،عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا مقصد سمجھا اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہو ں نے 2014میں اسلام آباد میں دھرنے دئیے اورڈیرے ڈال کر ملک و قوم کے قیمتی 7ماہ ضائع کئے ۔2016میں انہی لوگوں نے لاک ڈاؤن کرکے انتشار پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔آج یہ لوگ جھوٹ اوربے بنیاد الزامات تراشیاں کررہے ہیں۔ وقت آ گیاہے کہ ان کا پول کھول دیاجائے تاکہ دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہو ۔ان لوگوں کو نہیں علم کہ محنت کس طرح سے ثمر لاتی ہے او رتقریریں قوم کا وقت ضائع کرتی ،انہوں نے کہاکہ ہم تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رکھیں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}