نیوکراچی سیکٹر11جےمیں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نیوکراچی سیکٹر11جےمیں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

November 22, 2017 - 01:08
Posted in:

کراچی کے علاقے نیوکراچی کے سیکٹر 11جے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ مراد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
ادھر پاکستان بازار کے علاقے سے پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب منگھوپیر پولیس نے ناردرن بائی پاس پر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایرانی ڈیزل کا ٹینکر قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ ایک پیر محمد نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو 7ہزار ایرانی ڈیزل اسمگل کر رہا تھا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}