نیب میں ہمارا چیئرمین پیش ہوسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟

نیب میں ہمارا چیئرمین پیش ہوسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟

August 10, 2018 - 23:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ ہمارا چیئرمین نیب میں پیش ہوسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟نیب سے پوری قوم نے امیدیں لگارکھی ہیں۔نیب لاہور دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا تو کسی جگہ پیش ہونے میں حرج نہیں ،نیب حکام کو دستاویزات پیش کیں اگر پھر بلایا تو پیش ہوجائوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ،ان کے ساتھ جدوجہد کی ،ہمارے پائوں کسی جگہ نہیں لڑکھڑائے ،اگر مفاد پرست ہوتے تو ماضی کے حکمرانوں کے ساتھ ہوتے ۔علیم خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے،میں جہدوجہد میں کمی نہیں کی نہ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، عہدہ ملے نہ ملے جہدوجہد جاری رکھیں گے،میرے خلاف درخواست مئیر لاہور نے دی تھی جو ایاز صادق کے کوآرڈینیٹر تھے،میرے خلاف ن لیگ کے دور میں انتقامی کاروائیاں ہوئیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}