نیازی صاحب حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے، ترجمان پنجاب حکومت

نیازی صاحب حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے، ترجمان پنجاب حکومت

February 26, 2018 - 12:28
Posted in:

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر چینی کمپنی پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے، نیازی صاحب حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے والی کمپنی یا بیٹکو چینی سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے بلیک لسٹ کر کے جرمانہ عائد کیا، عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے اور سرکاری افسران پر بے بنیاد الزامات ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکا ہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے۔
عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب خاطر جمع رکھیں اور 2018 کے انتخابات ان کے لیےنوشتہ دیوار ہے۔
 

var screenWidth = screen.width;
if(screenWidth < 990){
document.getElementsByClassName("OUTBRAIN")[0].setAttribute("data-widget-id", "MB_1");
}
بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}