نہیں بتایا جاسکتا نیلسن اور نیسکال کا شیئرہولڈر کون ہے‘ واجد ضیا

نہیں بتایا جاسکتا نیلسن اور نیسکال کا شیئرہولڈر کون ہے‘ واجد ضیا

April 16, 2018 - 22:49
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن ) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت پیر کو بھی ہوئی ۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد منیر نے کی استغاثہ کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے گواہ واجد ضیا پر اپنی جرح جاری رکھی امجد پرویز نے واجد ضیا سے پوچھا کہ نیلسن اور نیسکال سے متعلق دستاویزات کے حصول کیلیے کیسے اپروچ کیا تھا ، واجد ضیا کاکہنا تھا کہ بی وی آئی حکام کو ایم ایل اے لکھا تھا مگر جے آئی ٹی کی طرف سے کیے گئے ایم ایل اے کا جواب موصول نہیں ہوا جواب نہ ملنے کی وجہ سے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ اب نیلسن اور نیسکال کا رجسٹرڈ شیئر ہولڈر کون ہے ؟ ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جس سے ظاہر ہو کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ پڑاپٹیز کا گرانڈ ریٹنگ ادا کیا ہے ‘سماعت آج بروز منگل کو دوبارہ ہوگی قبل ازیں خراب موسم کے باعث میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کو ایک روزکا استثنا مل گیا ۔ مر یم نواز کے وکیل احمد پرویز نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو درخواست دی کہ خرابی موسم کی وجہ سے ان کے موکل لاہور سے نہیں پہنچ سکے اس وجہ سے انہیں ایک روز کی استثنا دیا جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}