نگراں وزیر اعظم کی پشاور آمد

نگراں وزیر اعظم کی پشاور آمد

July 12, 2018 - 14:05
Posted in:

نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک پشاور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے گورنرہاؤس میں گورنر کے پی کے اقبال ظفرجھگڑا سےملاقات کی۔اس موقع پر ملاقات کے دوران نگراں وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان بھی شریک تھے۔ملاقات میں نگراں وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختون خوا کے درمیان امن وامان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملہ کا ذمہ دار چیف سیکریٹری اور...نگراں وزیر اعظم بعد میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے پشاور میں اعلیٰ سطح کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ایسے موقع پر پشاور تشریف لائے ہیں جب دو روز قبل اس شہر میں جاری اے این پی کی انتخابی مہم کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔پیر کی شب پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں خود کش حملے کے نتیجے میں اے این پی رہنما اور شہید بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید ہوگئے تھے۔پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش بم دھماکے کا ایک اور...واقعے کے شہداء میں بعد میں اضافہ ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید افراد اسپتالوں میں دم توڑ گئے جن کی تعداد آج 22 تک پہنچ گئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}