نون لیگی ایم این اے عابد رضا6 افراد کے قتل کیس سے بری

نون لیگی ایم این اے عابد رضا6 افراد کے قتل کیس سے بری

October 11, 2018 - 15:05
Posted in:

لاہور ہائی کورٹ نے2 کانسٹیبلوں سمیت 6 افراد کے قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث مسلم لیگ نون کے گجرات سے ایم این اے عابد رضا اور ان کے 3 ساتھیوں کو باعزت بری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل2 رکنی بنچ نےفیصلہ سنایا، عابد رضا اور ان کے ساتھیوں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت گجرات کا سزائے موت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر خرم خان نے بنچ کو بتایا کہ ماضی میں ہائیکورٹ نے عابد رضا کو راضی نامے کی بنیاد پر بری کر دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے 2015ء میں عابد رضا کی بریت کا ازخود نوٹس لے کر کیس دوبارہ ہائی کورٹ کو ریمانڈ کیا، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں دہشت گردی کے مقدمے میں راضی نامے کی کوئی حیثیت نہیں۔عدالتی معاون عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ دونوں مقتول کانسٹیبلز وقوعے کے وقت سرکاری یا آفیشل ڈیوٹی پر نہیں تھے، اس لیے دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔ملزمان کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور احسن بھون نے بھی دلائل دیئے کہ 1998ء سے لے کر آج تک دہشت گردی کی دفعات کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش کیا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی جرح کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی دشمنی کی حد تک تمام فریقین میں صلح ہو چکی ہے، لہٰذا ملزموں کو بری کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نےقرار دیا کہ یہ ذاتی دشمنی کا مقدمہ تھا جس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔عدالت عالیہ نے ایم این اے عابد رضا اور ان کے 3ساتھیوں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}