نور جہاں کی سالگرہ پر’تھینک یو گوگل‘

نور جہاں کی سالگرہ پر’تھینک یو گوگل‘

September 21, 2017 - 18:17
Posted in:

پاکستانی گلوکارہ نور جہاں کو سرچ انجن گوگل نے ان کی 91ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے جس پر پاکستان بھر سے سوشل میڈیا صارفین گوگل کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔گوگل کے پاکستانی صفحے پر اس ڈوڈل میں نور جہاں کو ان کے مخصوص روایتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنی گلوکاری سے سب کے دل جیتے اور ملکہ ترنم کے نام سے شہرت پائی۔٭ 'یہ لڑکی تو روتی بھی سروں میں ہے'نور جہاں کا انتقال 23 دسمبر سنہ 2000 میں ہوا تھا۔ان کی سالگراہ کے موقع پر گوگل کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین گوگل کا شکریہ ادا کر رہے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہیش ٹیگ نور جہاں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔پاکستانی اداکار اور ہدایت کار احمد علی بٹ نے ٹوئٹر پر لکھا: ’ون اینڈ اونلی نورجہاں، تھینک یو گوگل۔‘

@ahmedaliB کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ