نوجوان ون ویلنگ کرکے اپنی جان سےنہ کھیلیں،وزیر داخلہ سندھ

نوجوان ون ویلنگ کرکے اپنی جان سےنہ کھیلیں،وزیر داخلہ سندھ

December 10, 2017 - 11:03
Posted in:

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نےاپیل کی ہے کہ نوجوان اور بچے ون ویلنگ کرکے اپنی جان سےنہ کھیلیں،صرف دو دریا نہیں پورے شہر میں ون ویلنگ پر پابندی ہے ۔
انہوں نے انتباہ کیا کہ موٹرسائیکل کی آلٹریشن کرنے والےمکینکس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
سہیل انور سیال نے سی ویو پر اسنیپ چیکنگ کا معائنہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیںان کا کہنا تھا کہ کسی موٹر سائیکل میں تبدیلی نہ کی جائے،ون ویلنگ روکنے سے ایک جان بھی بچالی تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں ، منشیات کی روک تھام میں مدد کریں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے،امریکا کے کئی شہروں میں اسٹریٹ کرائم کراچی سے زیادہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ آج بھی پولیس اسٹیشن جاتے ہوئے گھبراتے ہیں ۔
اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض بھی سہیل انور سیال کےہمراہ تھے۔
ایس ایس پی سائوتھ نے بتایا کہ دو روزہ مہم کے دوران 100افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،ریسنگ کے لئے گاڑیاں تیار کرنے والوں کا ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}