نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

September 10, 2018 - 05:04
Posted in:

سربیا کے ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ نے ارجنٹائین کے ڈیل پورٹو کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ نیویارک میں اتوار کی رات کھیلے جانے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جو کو وچ نے اپنے حریف ڈیل پورٹو کو 6-3، 7-6 اور 6-3 سے فرق سے شکست دی۔ یہ نواک جوکووچ کے کریئر کا مجموعی طور پر 14 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل تھا۔اس بارے میں مزید پڑھیےیو ایس اوپن: سرینا ولیمز کو غصہ کیوں آیا؟ سرینا کی شکست، امپائر پر صنفی تعصب کا الزامنواک جوکوچ چوتھا ومبلڈن جیتنے میں کامیابدفاعی چیمپیئن جوکووچ کو غیر معروف کھلاڑی سے شکستواضح رہے کہ جولائی میں ویمبلڈن ٹورنامنٹ جینتے والے جوکووچ کا یہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔جوکووچ کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 20 جبکہ سپین کے رافیل نڈال نے ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اس سے پہلے سنیچر کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے فائنل میں جاپانی ٹینس سٹار نوامی اوساکا نے سرینا ولیمز کو 2-6 اور 4-6 سے فرق سے ہرایا۔اوساکا نے پہلے سیٹ میں سرینا پر واضح برتری قائم رکھی جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی وہ بہت پرسکون رہیں۔ وہ جاپان کی پہلی کھلاڑی بنیں جنھوں نے کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتا ہو۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}