نواسکرینوں کے ساتھ کراچی کا سب سےبڑا سنیماگھربن گیا

نواسکرینوں کے ساتھ کراچی کا سب سےبڑا سنیماگھربن گیا

June 14, 2018 - 10:00
Posted in:

کراچی والوں کے لیے نو اسکرینوں کے ساتھ شہرکا سب سے بڑا سینما گھر چھوٹی عید کا بڑا تحفہ بن کر آرہا ہے ۔مجموعی طور پر تمام تھیٹرز میں بیک وقت میں سولہ سو افراد کی گنجائش پر مبنی یہ ا سٹیٹ آف دا آرٹ ملٹی پلیکس روشنیوں کے شہر کی سینما کی تاریخ میں ایک ایسا زبردست اضافہ ہے جسے بڑے اہم سنگ میل کیحیثیتحاصل ہے۔visual اور ساؤنڈ کے حوالے سے جدید ترین ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیارکی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تزین اور ترتیب دیا گیا یہ ملٹی پلیکس نا صرف ملک کے سب سے بڑے شہر میں بلکہ پاکستان میں آنکھیں کھولنے والا سب سے بڑا پرپز بلٹ سینما گھر ہے۔ راشد منہاس روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اس سے متصل علاقوں کے عوام اس نئے ملٹی پلیکس کو شہری ’ مچ نیڈڈ ایڈیشن‘ یعنی ایکضروری اضافہ قرار دیتے ہیں جنہیں اس سے قبل فلم دیکھنے کے لئے میلوں کا سفر طے کرکے ڈیفنس یا صدر جانا پڑتا تھا۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}