نواز و مریم کی سہالہ منتقلی زیر غور نہیں،نگراں حکومت

نواز و مریم کی سہالہ منتقلی زیر غور نہیں،نگراں حکومت

July 20, 2018 - 22:05
Posted in:

نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نگراں حکومت کےلیے کوئی لاڈلا نہیں، تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما برابرہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کا اقدام درست تھا ،اگر اسی وقت انہیں گرفتار نہ کرتےتو حکومتی عمل غیر قانونی ہوتا ۔نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہائوس منتقلی کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ ایسی کوئی تجویز زیر غور بھی نہیں ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}